میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری پھر بھٹو خاندان کو خراج ِعقیدت پیش کرنے میں بازی لے گیا

لیاری پھر بھٹو خاندان کو خراج ِعقیدت پیش کرنے میں بازی لے گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) پیپلز پارٹی کا آبائی گڑھ لیاری ایک مرتبہ پھر بھٹو خاندان کو خراج ِعقیدت پیش کرنے میں بازی لے گیا سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 68 ویں یوم پیدائش کا سب سے بڑا جشن گھاس منڈی میں منعقد کیاجائے گالیاری کے مختلف علاقوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا بلاول بھٹو زرداری گڑھی خدا بخش میں آج والدہ کی قبر پر حاضری دینگے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی سابق چیئر مین بے نظیر بھٹو کا یوم پیدائش آ ج منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی 21جون کو یادگار منانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت مختلف شہروں میں بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش پر آج تقریبات منعقد کی جائیں گیں سب سے بڑی تقریب لیاری کے علاقے گھاس منڈی میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں پارٹی کے مرکزی قائدین شرکت کرینگے۔ لیاری کے مختلف چوک جن میں آرٹ چوک،بلوچ چوک،چیل چوک، کشتی چوک اور میراں ناکہ شامل ہیں کو برقی قمقو ں،رنگ برنگی لائٹوں،تاریخی پوسٹرز اور بینرزسے سجا دیا گیا ہے جس نے قدیم علاقے کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیے ہیں۔اس سلسلے میں پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت کا روزنامہ جراُت سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوریت کی بحالی کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش کا جشن گذشتہ کئی دہائیوں سے لیاری میں منایا جا رہا ہے جس کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی گھاس منڈی میں خصوصی تقریب منعقد کی جا رہی ہے پیپلز پارٹی کالیاری سے ایک گہرا رشتہ رہاہے شہیدبے نظیر بھٹو کی 68 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں