میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے ،اسٹیل ملز سمیت 15اداروں کی نجکاری کی تیاری

پی آئی اے ،اسٹیل ملز سمیت 15اداروں کی نجکاری کی تیاری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ڈسکوز، پی آئی اے اور اسٹیل ملز سمیت ابتدائی طور پر پندرہ اداروں کی نجکاری پر کام کریں گے،وفاقی حکومت ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے گی ، پاکستان کو زرعی اجناس میں خود کفیل ملک بنانا ہدف ہے، بجٹ میں زراعت اور دیگر پیداواری شعبوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس سے گروتھ مزید بڑھے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سے ٹریکل ڈائون ایفکٹ پر انحصار کیا ہے، اس کا اثر آنے میں وقت لگتا ہے، جب تک پائیدار گروتھ نہیں ہوتی تو نچلے طبقے تک اس کے اثرات نہیں پہنچ پاتے، ماضی کی حکومتوں نے غریب لوگوں کو خواب تو دکھائے تاہم ان کی تعبیر کبھی نہیں ہوئی تاہم موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ غریبوں کے خوابوں کی تعبیر ہو۔ شوکت ترین نے کہا کہ تحریک انصاف پہلی حکومت ہے جو غریب لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے، ہم پہلے مرحلے میں غریب لوگوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے قرض دیں گے اور پھر کم آمدنی والے طبقے کے لوگوں کیلئے 40 لاکھ گھروں کی تعمیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے زراعت کے شعبے کو مکمل طور پر نظرانداز کیا تاہم موجودہ حکومت نے زراعت سمیت دیگر پیداواری شعبوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے بجٹ میں اہم اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ پاکستان زرعی اجناس میں خود کفیل ہو سکے، کسانوں کو کم شرح سود پر قرض ملے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں