میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سال گذریں یا صدیاں، بی بی کافلسفہ لازوال ہیں، بلاول بھٹو

سال گذریں یا صدیاں، بی بی کافلسفہ لازوال ہیں، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سال گذریں یا صدیاں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی طویل جدوجہد، عظیم قربانی اور انسان دوست فلسفہ لازوال ہیں، جن کی بدولت پاکستانی عوام کی حتمی فتح اب قریب ہے۔ اسلامی دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں یومِ ولادت کے موقع پر جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج جب پاکستان میں گورننس ڈی ریل ہے، ادارے یرغمال اور عوام سفاک کارٹیلز کے رحم و کرم پر ہیں، ایسے میں ہر محبِ وطن پاکستانی کا دخترِ مشرق کے عوام دوست ویڑن کی کمی محسوس کرنا فطری ردعمل ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک تحریک کا نام ہے، اور عوامی تحریکیں تاریخ کی مائیں ہوتی ہیں، نئے ادوار کو جنم دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی رہنما شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوامی سطح پر جمہوری سوچ کو پروان چڑھایا، تو دوسری جانب ایک منتخب وزیراعظم کی حیثیت سے آئین و پارلیمان کی بالادستی کے لیئے ہم آہنگی پیدا کی، عوام دوست طرز حکمرانی کے لیئے ادارے قائم کیئے، اور تعیلم، صحت و روزگار کے مواقعے جیسی بنیادی حقوق تک پسماندہ طبقات کی رسائی کو یقینی بنایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں