میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 190 نئے مریض سامنے آگئے

کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 190 نئے مریض سامنے آگئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10ہزار 830 ٹیسٹ ہوئے ، جن میں 2 ہزار 190 نئے کیسز سامنے آگئے ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر جاری بیان میں کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران جان لیوا وائرس سے 35 مزید مریض انتقال کرگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 48 ہوگئی ہے جبکہ 700 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 116 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اب تک 3 لاکھ 64 ہزار 959 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، جن میں 67 ہزار 353 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت صوبے بھر میں 32 ہزار 193 کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 30 ہزار 504 مریض گھروں پر، 62 آئسولیشن سینٹر جبکہ ایک ہزار 627 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔وزیراعلی سندھ نے یہ بھی کہا کہ آج ایک ہزار 387 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 34 ہزار 112 ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 315 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع شرقی 360، ضلع جنوبی 346، ضلع ملیر 185 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ضلع وسطی میں 165، غربی میں 140 اور کورنگی میں 119 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیرپور میں 123، حیدر آباد میں111، گھوٹکی میں 79، سکھر میں 76، لاڑکانہ میں31، میر پور خاص میں33، نوشہرو فیروز میں30، دادو میں28، سانگھڑ میں16 کیسز رپورٹ ہوئے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے بیان میں بتایا کہ شہید بینظیر آباد (نوابشاہ)میں12، کشمور11، جامشورو8، بدین اور عمر کوٹ میں 6 ،6 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ سجاول میں5، ٹنڈوالہیار میں5، جیکب آباد میں3، ٹھٹھہ 2 اور مٹیاری میں1 کیس رپورٹ ہوا۔انہوں نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور ایک دوسرے کا خیال کرکے سب کو محفوظ رکھیں،اللہ پاک ہماری مدد کرے گا، آمین!


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں