میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردوں کی کارروائیاں پیپلزپارٹی کے لیے امتحان

دہشت گردوں کی کارروائیاں پیپلزپارٹی کے لیے امتحان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

پیپلزپارٹی کی قیادت اورحکومت سندھ صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کونشانہ بنانے پرگہری تشویش میں مبتلا ہوگئی ہے اورپیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دستی بم حملوں کے واقعات کے اصل محرکات کا پتہ چلانے کی ہدایت کردی ہے ۔پی پی قیادت کوشبہ ہے کہ بعض جمہوریت مخالف عناصرسندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب کرکے پیپلزپارٹی کی مستحکم حکومت کے خاتمہ کے لیے کسی نئی سازش پرعمل پیرا ہیں۔ کراچی ،گھوٹکی اورلاڑکانہ میں ایک روزمیں دستی بم حملوں میں رینجرکونشانہ بنانے کا پیپلزپارٹی کی قیادت نے سخت نوٹس لیا ہے اوران واقعات کوسندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی منظم کارروائی قراردیا ہے ۔معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظرمیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کوہدایت کی گئی ہے کہ گھوٹکی،کراچی لاڑکانہ کے واقعات کے ٹھوس شواہد حاصل کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں پیپلزپارٹی کی قیادت کوشبہ ہے کہ بعض جمہوریت مخالف عناصرسندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب کرکے پیپلزپارٹی کی مستحکم حکومت کا خاتمہ کرنے کیلیے تیسرے فریق کومداخلت کا جوازفراہم کرنا چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی کی حکومت کو گرانے کے لیے ماضی میں بھی انہی عناصرکا ہاتھ رہا ہے جو شدت پسندی کے فلسفے کو پروان چڑھانے اورپیپلزپارٹی کودیوارسے لگانے کا کام سرانجام دیتے رہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کی تشویش کے پیش نظر وزیراعلی سندھ سید مرا دعلی شاہ نے محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کو 24 گھنٹے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت میں لانے اورتینوں واقعات کی رپورٹ ٹھوس شواہد کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں