پاکستان سے امریکا براہ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے اقدامات
شیئر کریں
پاکستان سے امریکا براہ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا گیا، اس سلسلے میں امریکا کی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی ملک کے مختلف ایئرپورٹس کا دورہ کر کے حفاظتی انتطامات کا جائزہ لے گی۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے پاکستان کے دورے کا امکان ظاہر کیا ہے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ٹرانسپورٹ سیکورٹی اتھارٹی (ٹی ایس اے )اسلام آباد لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر مسافروں کے سامان، اسکریننگ اور دیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ کرے گی، ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ سیکورٹی اتھارٹی، ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے حوالے سے نصب آلات کا بھی جائزہ لے گی۔ٹی ایس اے کے دورے کا مقصد پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست شروع ہونے والی پروازوں سے متعلق جائزہ بھی لینا ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست شروع ہونے والی پروازوں کی جانچ کا مقصد سیکیورٹی کے معاملات کو بہتر انداز میں سرانجام دینا ہے ۔