متحدہ عرب امارات ،سیاحوں کے بچوں کیلئے ویزا فیس ختم کرنیکا فیصلہ
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جون ۲۰۱۹
شیئر کریں
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سیاحوں کے بچوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاحوں کے بچے جن کی عمر 18سال سے کم ہو اْن کیلئے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ویزا فیس میں چھوٹ دی ہے۔یہ چھوٹ گرمیوں کے موسم میں 15 جولائی سے 15 ستمبر تک ہر سال دی جائے گی۔سیاحوں کے بچوں کیلئے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان گزشتہ سال متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے کیا تھا جس پر عمل درآمد اس سال سے ہوگا۔سہولت سے وہ سیاح فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو متحدہ عرب امارات کے علاوہ دوسرے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور اْن کے بچوں کی عمر 18 سال سے کم ہونا ضروری ہے۔ٹورسٹ ویزا میں تبدیلی کا فیصلہ گرمیوں کی چھٹیوں میں فیملی ٹورزم کو فروغ دینے اور سیاحوں کے مالی اخراجات میں کمی کے لیے کیا گیا ہے۔