میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عامر خان نے باکسنگ رنگ سے ریٹائر ہونے کا عندیہ دیدیا

عامر خان نے باکسنگ رنگ سے ریٹائر ہونے کا عندیہ دیدیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے باکسنگ رنگ سے ریٹائر ہونے کا عندیہ دیدیا۔32سالہ باکسر کا برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ میرے لیے اگلی فائٹ بہت اہم ہے ، اس میں میرے مستقبل کا فیصلہ ہو گا کہ میں باکسنگ کھیلتا رہوں گا یا جلد کھیل سے ریٹائر ہو جائوں گا۔ میرے لیے میرا کھیل جنون ہے ، میں اپنے آپ کو ریٹائرمنٹ پر مجبور بھی نہیں کرنا چاہتا۔ان کا کہنا تھا کہ 12جولائی کو بھارتی حریف نیرج گویاٹ کا سامنا کرنے کے لیے بیتاب ہوں جیتنے کی پوری کوشش کروں گا مگر توقعات پر پورا نہ اترا تو مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں دیر نہیں کروں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں