میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ناجائز تعمیرات کیلئے ڈی جی سسٹم زورپکڑنے لگا

سندھ بلڈنگ، ناجائز تعمیرات کیلئے ڈی جی سسٹم زورپکڑنے لگا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سرپرستی میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا نیا سسٹم زور پکڑنے لگا ،ناجائز تعمیرات کرنے والی مافیا کو مختلف پیکیج دے کر ڈیل کرنے والے بیٹر طارق عزیز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انس حسن ودیگر نے ڈی جی سسٹم متعارف کروادیا،جو سسٹم مافیا کے سسٹم کا حصہ ہے ، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل سسٹم کے مخصوص کارندے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں براہ راست مداخلت کا اختیار رکھتے ہیں ، مختلف پیکیج پر ڈیل کرنے کے بعد غیر قانونی تعمیرات مافیا کو چھوٹ دی جاتی ہے ، اسی طرح ضلع کورنگی شاہ فیصل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات مافیا سے گٹھ جوڑ قائم کرلیا گیا ہے ، پلاٹ نمبر 4/21 ،980 ، 1/615 اورA25/2 کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کی اجازت دے دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق پیکیج لینے والے بلڈر کو عدالتی احکامات کے بر خلاف من مانیوں کی مکمل آزادی دی جاتی ہے ، ساتھ ہی بغیر کسی انہدامی کارروائی کے تکمیل تک پہنچانے کی گارنٹی بھی دی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں