میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس ایس جی سی ، بھینس کالونی میں غیر قانونی کنکشن سے کروڑوں کی کمائی

ایس ایس جی سی ، بھینس کالونی میں غیر قانونی کنکشن سے کروڑوں کی کمائی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں رشوت خوروں و بدعنوان عناصر کا راج،کراچی کے بیشتر علاقوں میں غیر قانونی گیس کنکشن کے خلاف تاحال کارروائی نہ ہوسکی،بھینس کالونی کے متعدد علاقوں کو غیر قانونی گیس کنکشن لگا دئیے گئے،کوئی پوچھنے والا نہیںتفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں کرپٹ و بدعنوان عناصر کا راج ہے محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں اہم عہدوں پر تعینات امین راجپوت ،سلمان صدیقی اور صفدر حسین نے کروڑوں روپے رشوت وصولی کے بعد متعدد علاقوں کو غیرقانونی طور پر گیس کے کنکشن جاری کروادیے ہیں ، غیرقانونی گیس کنکشن فراہم کرنے اور محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں موجود کرپٹ و بددیانت عناصر کی نشاندہی کے باوجود بھی نہ تو غیرقانونی گیس کنکشن کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور نا ہی محکمہ میں موجود اپنے عہدوں اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف کوئی محکمہ جاتی انکوائری کی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر7 اور روڈ نمبر 8 کے قرب و جوار کے رہائشی علاقوں کو غیرقانونی طور پر گھریلو صارفین کی گیس لائن سے متعدد مقامات پر بھاری رشوت وصولی کے بعد گیس کنکشن فراہم کیے گئے ہیںجرات کی سروے ٹیم کے مطابق بھینس کالونی روڈ نمبر 7 اور روڈ نمبر 8 پر واقع اسلام ٹاون،محمود گوٹھ،بھوسہ منڈی اور قاسم ٹاون میں محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے کرپٹ و بدیانت عناصر امین راجپوت،سلمان صدیقی اور صفدر حسین کی ملی بھگت سے بھاری رشوت وصولی کے بعد گیس کنکشن فراہم کیے گئے ہیں سروے کے مطابق مذکورہ علاقوں میں ٹوٹل گھروں کی تعداد گیارہ سو کے قریب ہے جن کو غیرقانونی طور پر گیس کنکشن فراہم کیے گئے ہیں اور زونل انچارج کی "بی ٹیم” نے فی گھر 10 ہزار روپے عام اور سادہ لوح شہریوں سے وصول کیے ہیں واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاون،سیکٹر 22اے،سیکٹر 22 بی،دھنی پڑتو گوٹھ،بخاری محلہ،عباس ٹاون،بگٹی گوٹھ اور سومار گوٹھ میں غیرقانونی طور پر کرپٹ و بددیانت افسران امین راجپوت،سلمان صدیقی اور صفدر حسین نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی گیس کنکشن کی اجازت فراہم کی ہے جسکی نشاندہی "روزنامہ جرات”کرچکا ہے اینٹی تھیفٹ سیل محکمہ سوئی سدرن،ایف آئی اے،اینٹی کرپشن اور نیب کو کراچی میں جاری مصنوعی گیس بحران اور غیر قانونی گیس کنکشن فراہم کرنے سے متعلق انکوائری کرنی چاہیے اور ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والے کرپٹ و بددیانت عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں