میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کارکنوں کی رہائی کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کارکنوں کی رہائی کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے نو مئی کے واقعات کے الزام میں گرفتار ہونے والے کارکنان کی رہائی کے لیے عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔معروف قانون دان حامد خان کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک بھر میں جاری پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن پر مشاورت کی گئی۔سینئر وکیل حامد خان نے چیئرمین تحریک انصاف کو قانونی معاملات کے حوالے سے آگاہ کیا اور اس معاملے میں ہونے والی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی ناحق گرفتاریاں زیادتی ہیں، تحریک انصاف کو ختم کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سینئر قانون دان نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں تصدیق کی کہ کارکنان کی رہائی کے لئے وکلا عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں