میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرجانی گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق، 3 زخمی

سرجانی گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر کے اندر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق اور 3 بھائی زخمی ہوگئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زخمی ہونے والے بھائی بلال نے بتایا کہ ہم چاروں بھائیوں کو گھر کے اندر ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں ماری گئیں، پانچ سے چھ افراد گھر میں داخل ہوئے اور مسلح افراد نے چہرے چھپائے ہوئے تھے، ملزمان کے پاس اسلحہ اور چھریاں موجود تھیں۔زخمی بلال نے بتایا کہ ہماری احسن آباد میں گوشت کی دکان ہے اور ڈاکو گھر سے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔زخمی بلال نے مزید بتایا کہ ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو کمر اور پیٹ میں دو گولیاں لگی ہیں جنہیں سول منتقل کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں