میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان بھی قبل از انتخابات کی حامی نکلی

حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان بھی قبل از انتخابات کی حامی نکلی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان بھی قبل از انتخابات کرانے کے حامی نکلی، خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم بھی فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں، ملکی معاشی حالات اچھے نہیں، محض اپنی سیاست کیلیے ملک کو معاشی بحران میں نہیں دھکیلناچاہیے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ حکومت کی مدت 17 اگست 2023 تک ہے، حکومت قبل از وقت انتخابات بھی کراسکتی ہے، اسے عوام کی عدالت میں جانے کا اختیار ہے اور ہم بھی فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جلسے جلوسوں سے کمزور حکومتوں پر دبائو پڑتا ہے، ملکی معاشی حالات اچھے نہیں، محض اپنی سیاست کیلیے ملک کو معاشی بحران میں نہیں دھکیلناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات عالمی منڈی کی وجہ سے متاثر ہیں، ہمارا موقف ہے کہ ایسے پالیسی اختیار کی جائے جس سے ملک معیشت اور غریب متاثر نا ہو، اور اب وقت آگیا ہے کہ ان ڈائریکٹ کے بجائے ڈائریکٹ ٹیکس لگایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں