میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم بھوک سے مرنے والے ہیں، سری لنکن وزیراعظم

ہم بھوک سے مرنے والے ہیں، سری لنکن وزیراعظم

جرات ڈیسک
هفته, ۲۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے خبردار کیا ہے کہ سری لنکا میں خوراک کی قلت کا خدشہ پیدا ہونے والا ہے۔ یہ ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وکرماسنگھے نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ زرعی موسم کے لیے کافی کھاد خریدے گی۔ یہ بات اہم ہے کہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپاکسے نے گزشتہ برس تمام کیمیائی کھادوں کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی جسکے نتیجے میں سری لنکا میں اجناس کی پیدوار غیرمعمولی طور پر کم ہوئی۔ بعد میں حکومت نے یہ پابندی ختم کر دی تھی، تاہم اس کھادوں کی درآمدات میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں