میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وباکے لیے12 کھرب کے پیکج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

کورونا وباکے لیے12 کھرب کے پیکج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

آڈیٹر جنرل نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وبا کیلئے دئیے گئے مالیاتی پیکج میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے دوران 12 کھرب روپے سے زائد کے پیکج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ، اور آڈیٹرجنرل پاکستان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کیلئے دئیے گئے مالیاتی پیکج میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔آڈیٹر جنرل نے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1 ارب 38 کروڑ ڈالر رقم فراہم کی تھی اور یہ رقم کورونا وبا کی روک تھام کیلئے پاکستان کی امداد کے طور پر فراہم کی گئی تھی، جب کہ حکومت نے آئی ایم ایف شرائط پر کووڈ اخراجات کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔آڈیٹرجنرل کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے رپورٹ مکمل کی جا چکی ہے ، تاہم اے جی پی کو وزارت خزانہ کی جانب سے رپورٹ کی اشاعت سے روکا گیا ہے ، وزارت خزانہ نے آڈیٹر جنرل کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کو ڈسکس کرنے کیلئے وقت مانگا ہے ، وزارت خزانہ سے تصدیق ہونے کے بعد خصوصی رپورٹ شائع کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں