میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتونیو گوئتریس کا فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

انتونیو گوئتریس کا فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوئتریس نے فلسطین میں فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انتونیو گوئتریس نے کہا کہ میں غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ہونے والی مستقل فضائی اور زمینی بمباری سے بہت دل گرفتہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ال ساتی پناہ گزین کیمپ میں ایک ہی خاندان کے نو افراد کی ہلاکت کی خبر تو بہت ہی ہولناک ہے ۔ انتونیو گوئتریس نے غزہ میں میڈیا کے دفاتر پر حملے اور صحافی کی ہلاکت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں فریقین سے ہتھیار پھینکنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین فوراً جنگ بندی کریں، انہوں نے جنگ سے متاثرہ دونوں ممالک کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کرنے کی درخواست بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین، خصوصاً غزہ گزشتہ دس دنوں میں ہلاکت خیز، پْر تشدد اور خطرناک کارروائیوں کا شاہد ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں