میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب رنگ روڈ معاملے کی تفتیش کرنا چاہتا ہے تو کرسکتا ہے ، شہزاد اکبر

نیب رنگ روڈ معاملے کی تفتیش کرنا چاہتا ہے تو کرسکتا ہے ، شہزاد اکبر

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی رنگ روڈ معاملے کی تفتیش کرنا چاہتا ہے تو کرسکتا ہے ۔جمعرات کو اٹارنی جنرل آفس میں کئی گھنٹے گزارنے کے بعد شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ دوبارہ ایل ایل بی کر رہا ہوں، اٹارنی جنرل سے ٹیوشن لینے آیا تھا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ حدیبیہ کیس پر کام کر رہے ہیں، رنگ روڈ اسکینڈل اینٹی کرپشن کو بھیج دیا ہے ۔شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب بھی اگر رنگ روڈ معاملے کی تفتیش کرنا چاہتا ہے تو کرسکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں