میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضمنی انتخابات، پاک آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

ضمنی انتخابات، پاک آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کر لیا گیا۔وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاک آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔اعلامیے کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے حصار کے طور پر استعمال ہوں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے کل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21حلقوں میں ضمنی انتخاب آج ہونے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں