میئر کراچی کا شہر بھر میں جھنڈے، پینا فلیکس اتارنے کا حکم
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ اپریل ۲۰۲۴
شیئر کریں
میئرکراچی مرتضی وہاب نے شہر بھر میں جھنڈے اور پینا فلیکس اتارنے کا حکم دیدیا۔مرتضی وہاب نے جھنڈے اور پینا فلیکس اتارنے کا حکم شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے دیا۔جس کے بعد تمام سڑکوں سے جھنڈے اور پینا فلکس ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔بلدیہ عظمی کراچی 2 روز سے دن رات کام میں مصروف ہے۔ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس تک تمام جھنڈے اور پینافلکس اتار دیے گئے۔اس حوالے سے میئر کراچی کا کہنا ہے کہ جھنڈے اور پینا فلکس اتارے جا رہے ہیں کیونکہ شہر کی خوبصورتی میں کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔