میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم شہبازشریف کی صدرعارف علوی سے اہم ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف کی صدرعارف علوی سے اہم ملاقات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی کے درمیان مختصر سی ملاقات ہوئی جس کا دورانیہ 15 سے 17 منٹ تھا، ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف ایوان صدر سے روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صدر سے ملاقات میں چاروں صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی اور وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر میں خلیج کم کرنے پر بات کی۔دوسری جانب ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔خیال رہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی صدر عارف علوی سے یہ پہلی ملاقات ہے، صدر نے ناسازی طبیعت کی بنائ￿ پر وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی تھی اور ان کی جگہ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں