مینارپاکستان جلسہ، سیکورٹی خدشات ،عمران خان کولاہورنہ جانے کامشورہ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
عمران خان کو سیکورٹی خدشات کے باعث لاہور جلسے نہ جانے کا مشورہ دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے تحریک انصاف کے لاہور جلسے سے قبل سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے سیکورٹی خدشات کے باعث عمران خان کو جلسہ گاہ نہ جانے اور بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔دوسری جانب انتظامیہ نے مینارپاکستان کوبرقی قمقموں سے سجادیا،جلسہ گاہ میں بدھ رات سے ہی تحریک انصاف کے کارکن جمع اوران کاجوش وخروش دیدنی ہے ،پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کی تیاریاں مکمل ہیں ،اوربڑی تعدادمیں لوگوں کی آمد متوقع ہے ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے دعوی کیاہے مینارپاکستان کاجلسہ ماضی تمام ریکارڈتوڑے گا۔