میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی اسمبلی اجلاس ، شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر میں تلخ جملوں کا تباد لہ

قومی اسمبلی اجلاس ، شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر میں تلخ جملوں کا تباد لہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی اسمبلی میں شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔دوران اجلاس شاہد خاقان عباسی اوراسپیکر قومی اسمبلی میں تلخ کلامی ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی اسپیکر روسٹرم کے سامنے پہنچے۔ شاہد خاقان عباسی نے اسپیکرسے کہا کہ آپ کوشرم نہیں آتی، میں آپ کو جوتاماروں گا۔ اسپیکر نے کہا کہ میں بھی وہ کام کروں گا،آپ اپنی حد میں رہیںپلیز بات کریں۔اجلاس کے دور ان ایوان میں پیر نور الحق قادری کی تقریر کے دوران بھی اپوزیشن نے احتجاج کیا اور مسلم لیگ ن کے ارکان نے شدید نعرہ بازی کی۔اسپیکر نے کہا کہ قرارداد پیش ہوئی ہے منظور نہیں ہوئی، قرارداد پر تمام جماعتیں مشاورت کرلیں اور متفقہ قرارداد لائیں۔ قومی اسمبلی اجلاس جمعہ 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں