میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فارما کمپنیوں کی بند ش، فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کا تمام دواساز ادارے بند کرنے کا اعلان

فارما کمپنیوں کی بند ش، فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کا تمام دواساز ادارے بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس ایس او پیزکی خلاف ورزی پر سندھ حکومت نے پہلا ایکشن لیتے ہوئے کورنگی صنعتی علاقے میں 3 فیکٹریوں کی بند کردیا۔ ان فیکٹریوں میں دو فارما کمپنیاں تھیں۔ دوسری جانب پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے دواساز اداروں کو بند کرنے کے اعلان کے بعد سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کائیٹ لمٹیڈ کے سی ای او زبیر چھایا اورکاٹی کے صدر شیخ عمرریحان سے رابطہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کورونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزی پر پہلا بڑا ایکشن لیتے ہوئے کورنگی صنعتی علا قے میں تین فیکٹریوں آدمجی فارما،لی مینڈوز فارما اورٹپال ٹی کو کوروناوائرس ایس او پیزپر عملدرآمد نہ کرنے پر سربمہرکردیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے کورنگی صنعتی علاقے میں محکمہ داخلہ کی ایس او پی پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کی سربراہی میں2 ادویہ سازکمپنیوں اورایک چائے بنانے والی کمپنی کے ملازمین کیلئے ٹرانسپورٹ کا غلط استعمال اور ایس او پی کے تحت صنعتی ورکرز کی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ نہ ہونے پرکاروائی کی گئی جس کے بعد تینوں کمپنیوں کو سربمہرکیا گیا۔بعد ازاں کورنگی میں 2فارما کمپنیوں کو بند کئے جانے کے بعدپاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے تمام دواساز اداروں کو بند کرنے کا اعلان کردیا اور یہ اعلان فارما سیوٹیکل ایسو سی ایشن کے جاری اعلامیہ میں کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے نام پر پیر کے روز کراچی میں دو دواساز اداروں کو بند کر دیا گیا ہے اور اس وجہ سے ادارے دوا بنانے سے قاصر ہیں اور دیگر ادارے بھی اس مشکل صورتحال میں کام جاری نہیں رکھ سکتے اور فارما انڈسٹری اس سے پہلے بھی اپنے ملازمین کے تحفظ کیلئے عالمی معیار کے مطابق انتظامات کرتی رہی ہے ۔ترجمان نے کھا کہ حکومت سندھ کے اس عمل سے مریضوں کو آنے والے دنوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے ۔حکومت سندھ کو چاہیئے کہ وہ دوا ساز اداروں کیساتھ تعاون کریں تاکہ ادارے اپنا کام کر سکیں۔علاوہ ازیں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر شیخ عمرریحان نے میڈیا کے رابطے پر بتایا کہ کائیٹ لمٹیڈ کے سی ای او زبیر چھایا اورہم نے اس مسئلے کو سندھ حکومت سے حل کرالیاہے اور تینوں فیکٹریوں کو کھولنے کے احکامات حکومت نے دے دیئے ہیں ،ہم سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے کہنے پر تعاون کیا۔عمرریحان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جو ایس او پیز فراہم کی گئی ہیں فیکٹری مالکان کو ان پر عمل کرنا چاہیئے اور ہم ایس او پیزپر عملدرآمد سے ہی کاروبار جاری رکھنا چاہتے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے مشاورت کے ذریعہ یہ مسئلہ حل کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں