
سندھ بلڈنگ، ناجائز تعمیرات پر ڈی جی اسحاق کھوڑو کی چشم پوشی برقرار
شیئر کریں
اورنگزیب خان ،ڈیمالشن ڈائریکٹر سجاد خان کا گٹھ جوڑ، نمائشی توڑ پھوڑ کی آڑ میں دھندا
ناظم آباد نمبر 1میں درجنوں پلاٹوں پر نمائشی کاروائیوں کے بعد ازسرنو تعمیر کی اجازت
ڈی جی اسحق کھوڑو سے رابطے کی متعدد کوششیں، ناجائز تعمیرات پر کوئی موقف نہیں مل سکا
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کھوڑو سسٹم کے تحت ضلع وسطی میں نمائشی توڑ پھوڑ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے ۔نمائشی انہدام کی آڑ میں خطیر رقوم کی بندر بانٹ کی جا رہی ہے اور بننے والی عمارتوں کی بنیادوں کو کمزور کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب خان نے ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان سے گٹھ جوڑ کرنے کے بعد نمائشی انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے وصول کرنے کے بعد نمائشی انہدامی کارروائیاںکی جاتی ہیں اور کم نقصان پہنچایا جاتا ہے، جبکہ کم پیسے دینے والی عمارتوں کو زیادہ نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ جرأت سروے کے مطابق گزشتہ دنوں ناظم آباد نمبر 1میں درج ذیل پلاٹوں پر نمائشی انہدامی کارروائیاں کی گئی تھیں 1A 2/38،1A 2/1،2D 4/14،1D 2/11 ،1D 3/11E 12/2،1E 8/10،1E 6/6 ، 1F 6/51F ،3/61G 9/11،1J 42/3ملنے والی اطلاعات کے مطابق مزید رقمیں بٹورنے کے بعد ان کمزور عمارتوں کو ازسرنو تعمیرات کا اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے جو کہ انسانوں کے لئے وبال جان ہے ۔جاری غیر قانونی امور پر ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی چشم پوشی بدستور برقرار ہے۔ منہدم کی جانے والی غیر قانونی عمارتوں کی ازسرنو تعمیر پر موقف لینے کے لئے ڈی جی اسحاق کھوڑو سے رابط کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابط نہ ہو سکا۔