میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کو نکالنے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں،ڈونلڈ لو

عمران خان کو نکالنے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں،ڈونلڈ لو

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

امریکا کے جنوبی ایشیا کیلئے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا بانی پی ٹی آئی کا الزام سراسر جھوٹ ہے، بانی پی ٹی آئی کو نکالنے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔ڈونلڈ لو کے ان الفاظ کے دوران وہاں موجود لوگوں نے جھوٹے جھوٹے کے نعرے لگائے ۔ڈونلڈ لو نے جوں ہی پاکستان میں امریکی مداخلت کو الزام قراردیا تو کانگریس کی سماعت کے دوران جھوٹے جھوٹے کے نعرے لگنے لگے ۔ڈونلڈ لو اس دوران خاصے پریشان دکھائی دیے ۔جنوبی ایشیا کیلئے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری خارجہ ڈونلڈ لو کا امریکی ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کمیٹی میں بیان کو چیئرمین کمیٹی نے تسلی بخش قرار دے دیا۔ڈونلڈ لو نے امریکی ایوان نمائندگی کی امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں بیان ریکارڈ کروایا۔انہوں نے کہا کہ سائفر کو امریکی سازش کہنے کا عمران خان کا الزام سراسر جھوٹ ہے، یہ الزام اور سازشی نظریہ جھوٹ اور بے بنیاد ہے، سائفر سے متعلق میڈیا رپورٹ اور الزامات غلط ہیں۔ڈونلڈ لو نے کہا کہ یہ الزام غلط ہے کہ امریکا یا میں نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اقدام کیا، میٹنگ میں شامل سفیر نے پاکستان کی حکومت کو بتایا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے اس حق کا احترام کرتے ہیں کہ وہ اپنی حکومت کو جمہوری عمل سے منتخب کریں۔امریکی ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کمیٹی میں انتخابات کے بعد پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل اور پاک امریکا تعلقات پر سماعت کے دوران ڈونلڈ لو نے کہا کہ انتخابات میں بے ضابطگیوں کی شکایات دیکھنا الیکشن کمیشن پاکستان کا کام ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں