اسرائیل کی امداد تقسیم کرنیوالی ٹیم پربمباری، 50فلسطینی شہید
شیئر کریں
اسرائیلی فوج کے غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم اور نصیرات پناہ گزین کیمپ پرفضائی حملوں میںخواتین اور بچوں سمیت کم از کم 50فلسطینی شہید اور درجنوں ملبے تلے دب گئے ہیں،شہدا ء میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد بھی شامل ہیں،الا قصی شہداء ہسپتال میں زخمیوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی۔غزہ میں امدادی تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کے فضائی حملے میں کم از کم 23 افراد شہید ہو گئے۔ وفا نیوز ایجنسی نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیمپ میں 3 منزلہ رہائشی عمارت پر بمباری کی گئی تھی، حملے میں زخمی ہونے والوں کو دیر البلاح کے الاقصی شہدا ء ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ ہسپتالوں میں طبی عملہ بھی غذائی قلت سے متاثر ہونے لگا،عالمی ادارہ صحت کے مطابق مسلسل کام اور مناسب غذا نہ ہونے سے ڈاکٹروں اور نرسوں کا وزن تیزی سے گر رہا ہے۔دوسری جانب شمالی غزہ میں کئی ماہ بعد امداد پہنچنے لگی، دس سے زائد ٹرک حماس کی نگرانی میں شمالی غزہ پہنچ گئے۔