میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضامن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا وومن ایمپاورمنٹ کے نام پر دھوکا

ضامن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا وومن ایمپاورمنٹ کے نام پر دھوکا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ضامن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا وومن ایمپاورمنٹ کے نام پر دھوکہ، 15 دن پر مشتمل نسا وومن ایمپاورمنٹ سے کمپئن کا سلسلہ جاری، خواتین کو نسا بلاک میں 15 ہزار کی قسط پر پلاٹس کا جھانسہ، ضامن ٹاؤن نامی غیرقانونی ہائوسنگ اسکیم میں لوگوں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے، متعلقہ ادارے خاموش، تفصیلات کے مطابق ضامن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے وومن ایمپاورمنٹ کے نام سے خواتین کو دھوکہ دینے کا نیا سلسلہ شروع کردیا گیا، ضامن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک بدنام زمانہ بلڈر کاشف شاہ نے حیدرآباد سے نسا وومن ایمپاورمنٹ کے نام کمپئن کا آغاز کیا تھا جو کہ 15 دن پر مشتمل ہے، کمپئن کے ذریعے ایم نائن موٹروے تھانہ بولا خان انٹر چینج کے ساتھ واقع ضامن ٹاؤن نامی غیرقانونی ہائوسنگ اسکیم میں نسا بلاک کا افتتاح دکھا کر خواتین کو 15 ہزار کی ماہانہ اقساط پر پلاٹس دینے کا جھانسہ دیا گیا، جبکہ مذکورہ مہم کراچی میں بھی جاری ہے جس میں مختلف سیاسی و بیوروکریسی سے تعلق رکھنے والی اہم خواتیں شخصیات کے عہدوں اور فویوز کو تشہیری مہم میں استعمال کرکے لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، ضامن ٹاؤن نامی ہائوسنگ اسکیم کو ضلع انتظامیہ ٹھٹھہ متعدد بار غیرقانونی قرار دیکر تعمیرات منہدم کر چکی ہے، جبکہ مذکورہ اسکیم کی زمین کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں صرف اسٹامپ پیپر پر خریداری دکھا کر پراجیکٹ کا بغیر این او سیز کے آغاز کیا گیا۔ واضع رہے کہ کاشف شاہ بحریہ ٹاؤن میں ضامن آئیکون، جامشورو میں ضامن ٹاور اور ضامن ٹاؤن پراجیکٹس کی آڑ میں لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا چکے ہیں اور لوگوں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں