ڈائریکٹر ضلع جنوبی ، آصف رضوی ماتحت افسران راشد ناریجو، شاہد خشک کے آگے بے بس
شیئر کریں
(وقائع نگار خصوصی) ضلع جنوبی کے ڈائریکٹر آصف رضوی اپنے ماتحت افسران راشد ناریجو اور شاہد خشک کے سامنے بے بس ہوگئے ماتحت افسران نے ڈائریکٹر آصف رضوی کو ان کے کمرے تک محدود کردیا۔ راشد ناریجو شاہد خشک کے ذریعے پٹہ سسٹم کا نیٹ ورک چلارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ضلع جنوبی میں غیر قانونی پٹہ سسٹم مافیا کے کہنے پر آصف رضوی کو ڈائریکٹر تعینات کرایا ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف رضوی ماضی میں ٹائون انچارج کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں اور ایس بی سی اے میں سابق ڈی جی منظور قادر کے دور سے غیر قانونی تعمیرات کرانے مں ماہر ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم مافیا نے آصف رضوی کو ضلع جنوبی میں ڈائریکٹر لگاکر ان کی چابی انہی کے ماتحت افسران راشد ناریجو اور شاہد خشک کے حوالے کردی ذریعے کا کہنا ہے کہ آصف رضوی بظاہر تو پٹہ سسٹم مافیا کے ڈائریکٹر ضلع جنوبی میں اور ضلع جنوبی میں ہونے والی تمام غیر قانونی تعمیرات بھی ان کے کھاتے پر چڑھ رہی ہیں لیکن ان کا ضلع میں کردار صرف ایک ڈاک پر دستخط کرنے والا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم غیر قانونی تعمیرات سے حاصل ہونے والے بھتہ سے اپنی مرضی سے ڈائریکٹر آصف شیخ کو دیتا ہے جس سے وہ خوش ہیں کہ پٹہ سسٹم ان کا اندرون سندھ ٹرانسفر نہیں کررہا ہے معلوم ہوا ہے کہ آصف رضوی جیسے سینئر ڈائریکٹر کو ان کے ماتحت راشد ناریجو اور شاہد خشک کنٹرول کررہے ہیں ضلع جنوبی میں لیاری اور گارڈن ویسٹ میں ہونے والی ساری غیر قانونی تعمیرات راشد ناریجو شاہد خشک کے ذریعے کرارہے ہیں ان دونوں افسران کا دعویٰ ہے کہ ان کے پیپلز پارٹی میں بعض اعلیٰ سطح پر رابطے ہیں معلوم ہوا ہے کہ راشد ناریجو سابق ڈی جی آغا مقصود عباس کے پٹہ سسٹم میں بھی ضلع جنوبی کو مانیٹر کرتا تھا ایس بی سی اے کے بعض افسران کا کہنا ہے کہ آصف رضوی کو ضلع جنوبی میں ڈائریکٹر لگانے میں راشد ناریجو کا اہم کردار ہے ذریعے کا دعویٰ ہے کہ ایس بی سی اے میں جب موجودہ پٹہ سسٹم مافیا آئی تو اس نے آصف رضوی کو ڈائریکٹر لگانا چاہا جس پر انہوں نے انکار کیا تو پٹہ سسٹم نے آصف رضوی کا تبادلہ اندرون سندھ کردیا اور حیدرآباد سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر سے ان کی جوائننگ بھی مانگی اس صورتحال میں آصف رضوی سخت پریشان ہوگئے اور انہوں نے ایس بی سی اے کے ایک افسر کے ذریعے پٹہ سسٹم سے معافی مانگ کر ڈائریکٹر کا عہدہ قبول کیا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ اس وقت سینئر ڈائریکٹر آصف رضوی کا اپنے ادارہ میں یہ حال ہے کہ شاہد خشک بھی ان کے احکامات ماننے کو تیار نہیں ہیں ایس بی سی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد ناریجو اور شاہد خشک لیاری اور گارڈن ویسٹ میں جو غیر قانونی تعمیرات کرارہے ہیں اس پٹہ سسٹم کے خاتمے کے بعد ہونے والی انکوائری میں آصف رضوی کو غیر قانونی تعمیرات کا جواب دینا ہوگا اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری کے انفرااسٹرکچر کو تباہ کرنے میں راشد ناریجو اور شاہد خشک کا اہم کردار ہے۔