میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آسٹریلین اژدھا وونامبی کی نسل چالیس ہزار سال پہلے ختم ہوگئی

آسٹریلین اژدھا وونامبی کی نسل چالیس ہزار سال پہلے ختم ہوگئی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

وونامبی( Wonambi) آسٹریلیا میں پایا جانے والا سولہ سے انیس فٹ تک لمبا سرمئی رنگت والا اژدھا تھا جو کہ جھیلوں اور دریاؤں کے نزدیک غاروں اور گھاٹیوں میں رہتا تھا جہاں سے وہ ان جانوروں کے گرد گھیرا ڈال کر ان کا دم گھونٹ کر مارنے کے بعد ان کو کھا جاتا تھا جو پانی پینے آتے تھے مگر بدقسمتی سے آسٹریلیا کے اصلی باشندوں "ابوریجینز "نے اپنی خوراک اور تن ڈھانپنے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اتنی کثرت سے اس کا شکار کیا کہ بالآخر اس کی نسل چالیس ہزار سال پہلے ہی ختم ہوگئی !
واضح رہے کہ ابوریجینز پچاس ہزار سال پہلے جنوبی ہندوستان اور سری لنکا سے کشتیوں میں بیٹھ کر پہلے انڈونیشیا اور پھر آسٹریلیا آئے تھے جن کی تعداد آج بھی آسٹریلیا کے اندر آٹھ لاکھ کے لگ بھگ ہے جو کہ آسٹریلیا کی کل آبادی کا تین فیصد ہے جب کہ یہ انڈونیشیا کے صوبے مغربی آریان اور اس کے ساتھ ملے ہوئے ملک پاپوآ نیوگنی میں بھی اکثریت میں موجود ہیں !دوسری تصویر ایک میوزیم میں رکھے ہوئے وونامبی کے ڈھانچے کی ہے جو کہ آسٹریلیا میں اس زمانے میں پائے جانے والے قدیم نسل کے شیر ( Marsupial Lion) کے ڈھانچے کے گرد لپٹا ہوا ہے !تیسری تصویر ( Marsupial Lion)کی ہے جس کی نسل بھی وونامبی کی نسل کے خاتمے کے ساتھ ہی ابوریجینز کے اس کا کثرت سے شکار کرنے کی وجہ سے ختم ہوگئی تھی !چوتھی تصویر وونامبی کے حجریہ ( Fossil)کی ہے !پانچویں تصویر میں ایک ابوریجین کو وونامبی کے پاس بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے !


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں