میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوٹری ،کوچ ،کار میں تصادم7افراد جاں بحق

کوٹری ،کوچ ،کار میں تصادم7افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں کار سوار سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سہون کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ اور کار مں تصادم ہوگیا، دلخراش واقعہ میں کار میں سوار 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال پہنچایا، جائے وقوعہ پر 4 افراد دم توڑ چکے تھے، 3 افراد نے ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑا،جاں بحق ہونے والے تمام افراد کار میں سوار تھے۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، اور یہ فیملی دادو کے علاقے میہڑ سے تعلق رکھتی ہے، ابھی تک کی معلومات میں جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی، ان کے چار بچے اور کار ڈرائیور شامل ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ کوچ میں سوار 8 افراد بھی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں