میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ سندھ ایم کیو ایم کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار

وزیراعلیٰ سندھ ایم کیو ایم کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات سے اختلاف نہیں انکے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں،پی ٹی آئی رہنمائوں نے الزامات سے سیاست کو گندہ کردیا ہے، یہ لوگ اپنے ہی ایم این ایز پر الزامات لگاتے ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں ایم کیوایم کے مینڈیٹ کا پہلے بھی احترام تھا اب بھی ہے۔بلاول نے جب ایم کیو ایم کی مخالفت میں بیان دیئے وہ بانی ایم کیوایم کا زمانہ تھا لیکن موجودہ ایم کیو ایم پاکستان بانی ایم کیوایم سے لاتعلقی کا اظہار کرچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کی تجویز بچکانہ ہے اس پر عمل ہی نہیں ہوسکتا کیونکہ اٹھارویں ترمیم نے گورنر راج کے راستے بند کردیئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں ایم این ایز کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی سب نے دیکھی، ہر کسی کو حق ہے کہ اپنی مرضی سے ووٹ دے، وزیراعظم نے جلسے میں سندھ ہائوس سے متعلق عجیب باتیں کیں، انہوں نے ٹی وی پر ایم این ایز پر الزامات لگائے، گالیاں دیں، ایم این ایز نے خود کہا تھا کہ میڈیا سے بات کرنا چاہتے ہیں، ایم این ایز نے انٹرویو میں اپنے اوپر لگے الزامات کی وضاحت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں