میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز کی نیب پیشی پر گرفتار کیے جانے کی اطلاعات

مریم نواز کی نیب پیشی پر گرفتار کیے جانے کی اطلاعات

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب پیشی پر ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے پیش نظر انہیں ضمانت کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔قانونی ٹیم اور سینئر لیگی رہنماؤں کی جانب سے مریم نواز کو ضمانت قبل از گرفتاری کا مشورہ دیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق چند لیگی رہنماؤں کو مریم نواز کو نیب پیشی پر گرفتار کیے جانے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ن لیگ کے کچھ لوگوں کے ابھی بھی نیب میں تعلقات ہیں،گرفتاری سے بچنے کے لیے مریم نواز کو قانونی حق استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں آج ایک اور میٹنگ میں مشاورت ہوگی۔نواز شریف کے منظوری کے بعد ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کا فیصلہ ہوگا۔نیب لاہور نے مریم نواز کو دو کیسز میں 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز بذات خود ضمانت قبل از گرفتاری کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتی لیکن یہ معاملہ نواز شریف پر چھوڑ دیا گیا ہے ان کے فیصلے کے مطابق عمل کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں