نیب نے پیپلزپارٹی رہنمائوں کیخلاف ایک اور ریفرنس تیار کرلیا
شیئر کریں
قومی احتساب بیورو(نیب)نے پیپلزپارٹی رہنمائوں کے خلاف ایک اور ریفرنس تیار کرلیاہے،ریفرنس میں شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام لگایاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی،سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول،پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثاراحمدکھوڑو و دیگر کے خلاف ایک اور ریفرنس تیار کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق نبیل گبول، آغا سراج درانی اور نثارکھوڑوکو ریفرنس میں نامزد کیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق وائس چانسلر اختر بلوچ، سابق ایم این اے شاہ جہاں بلوچ اور سابق وزیرتعلیم پیر مظہر الحق کوبھی نامزدکیاگیاہے۔نیب نے لیاری سے پیپلز پارٹی کے سابق ارکان سندھ اسمبلی ثانیہ ناز بلوچ، جاوید ناگوری اور سلیم ہنگورو کو بھی ریفرنس میں شامل کیاہے۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ پارٹی کارکنان کو بھرتی کرانے کا الزام ہے۔