میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی کرپشن لاڑکانہ کاگندم کے گودام پر چھاپہ، ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی بوریاں غائب

اینٹی کرپشن لاڑکانہ کاگندم کے گودام پر چھاپہ، ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی بوریاں غائب

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کی ہدایت پر کرپٹ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاڑکانہ ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ طارق چانڈیو کی راہنمائی میں اینٹی کرپشن سرکل آفس جیک آباد کے سرکل افسر حنیف احمد سرکی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گندم کے گودام نذیر پور محبوب رائس مل ٹھل پر چھاپہ مارا۔ چھاپہ جوڈیشل مجسٹریٹ،سول جج ٹھل رمضان احمد کلہوڑو کی موجودگی میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران گودام میں ایک کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کی گندم کی بوریاں غائب پائی گئیں۔ اینٹی کرپشن جیک آباد سرکل نے گندم کی بوریوں کے غائب ہونے کے خلاف مشیر نامہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے محکمے کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر سطح پر کرپشن کے خلاف کارروائی جاری رکھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں