میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 504 ہو گئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 504 ہو گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 504 ہوگئی، سندھ میں مریضوں کی تعداد 252 ہوگئی۔کراچی میں 101 اور تفتان سے سکھر آنے والے 151 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، کراچی میں ایک شخص کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گیا۔پنجاب میں 96، بلوچستان میں 92 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 23، گلگت بلتستان میں 30 ہو گئی۔اسلام آباد میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہو گئی، جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔پنجاب نے سندھ جانے والی تمام ٹرانسپورٹ بند کر دی ہے اور بلوچستان حکومت نے بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔وزیراعلی پنجاب نے ماسک اور سینیٹائزر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلاتفریق کریک ڈان اور مذکورہ اشیا کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔حکومت پنجاب نے صوبے میں کوروناوائرس کے تدارک کیلئے 5 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔سندھ میں بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہو چکی ہے جب کہ صوبیمیں انٹرسٹی بس سروسب بھی پندرہ روزکیلئے بند ہے ۔صوبے میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہے ۔ صوبائی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نقل و حرکت محدود رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔مردان میں کورونا سے ہلاکت کے بعد یونین کونسل منگا میں لاک ڈان ہے اور بونیر کی تحصیل گاگرہ کے گاں متوانی کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے ۔کورونا وائرس سے بچا کے لیے اسلام آباد میں دس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی اور وزارت داخلہ نے واہگہ بارڈر کو بھی دو ہفتوں کیلئے بند کردیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں