میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس آئی یو ٹی میں کورونا کے مفت ٹیسٹ کی سہولت

ایس آئی یو ٹی میں کورونا کے مفت ٹیسٹ کی سہولت

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یو ٹی)کراچی میں بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جا رہی ۔ایس آئی یو ٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہسپتال میں 8 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 2 مریض آسٹریلیا اور سنگاپور سے آئے ہوئے ہیں، باقی 6 مریضوں نے کوئی سفر نہیں کیا تھا۔ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایس آئی یو ٹی کو کٹس فراہم کر دی گئیں۔ترجمان ایس آئی یو ٹی نے کہا کہ ہسپتال میں 8 مشتبہ افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جن میں وائرس کی علامات تھیں، 2 مریض آسٹریلیا اور سنگاپور سے آئے ہوئے ہیں، باقی 6 مریضوں نے کوئی سفر نہیں کیا تھا۔ایس آئی یو ٹی کے ترجمان نے کہا کہ ہسپتال میں ٹیسٹ کرنے کی سہولت 24 گھنٹے بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے ، ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ اور اسکریننگ کی سہولتیں بھی موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں