میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیوزی لینڈ مساجد حملے میں شہید تمام 50 افراد کی شناخت کرلی گئی

نیوزی لینڈ مساجد حملے میں شہید تمام 50 افراد کی شناخت کرلی گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

نیوزی لینڈ کی مساجد پر گزشتہ جمعے ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے تمام 50 افراد کی شناخت کرلی گئی۔ دوسری جانب کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا شکار النور مسجد کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جہاں کل نماز جمعہ کی ادائیگی ہوگی۔بڑھئی، باغبان، قالین بچھانے والے اور دیگر مزدوروں کی بڑی تعداد مسجد کی بحالی کے کام میں شریک ہے جب کہ نیوزی لینڈ حکام کے مطابق مسجد کی بحالی کا کام مکمل نہ ہوسکا تو نماز جمعہ سڑک پر ادا کی جائے گی۔ادھر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے النور مسجد سے حملے کے تمام ممکنہ شواہد اور ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے نیوزی لینڈ میں جمعے کو سرکاری میڈیا پر اذان بھی نشر ہوگی اور 2 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ جمعے مساجد پر حملے میں 50افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے ،اس واقعے کی پاکستان سمیت دنیا بھر سے شدید مذمت کی گئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں