میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہران تھانا،سابق ایس ایچ او کیخلاف سنگین الزامات ثابت، ملازمت سے برطرف

مہران تھانا،سابق ایس ایچ او کیخلاف سنگین الزامات ثابت، ملازمت سے برطرف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

میرپورخاص میں سائلہ خاتون نے 22 اکتوبر کو میر خادم حسین ٹالپور پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا
پولیس افسر نے جرم کا اعتراف کرلیا، مراسلہ میںفیصلے کے خلاف 30 روز میں اپیل کا حق دے دیا

میرپورخاص میں سابق ایس ایچ او مہران تھانے کے خلاف سنگین الزامات سائلہ خاتون سے جنسی زیادتی ثابت، ملازمت سے برطرف کردیا گیا،میرپورخاص میں سائلہ خاتون نے 22 اکتوبر 2025 کو ایس ایچ او پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا، جبکہ الزامات کی زد میں آنے والے ایس ایچ او کو 24 اکتوبر 2025 کو ایس ایس پی کی جانب سے معطل کیا گیا تھا، انصاف کی فریاد تھانہ لانے والی عالیہ نامی خاتون سے زیادتی کے الزام میں میر خادم حسین ٹالپور کو نوکری سے نکالا گیا ہے، جبکہ انکوائری رپورٹ سابق ایس ایچ او مہران میر خادم کو قصوروار قرار دے دیا گیا ہے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپورخاص رینج فیصل عبداللہ چاچڑ نے برطرفی کا لیٹر جاری کردیا گیا ہے، لیٹر کے مطابق شوکاز نوٹس کے بعد سماعت میں سابق ایس ایچ او کی وضاحت غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے، انکوائری کے دوران پولیس افسر نے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے، مراسلہ میں برطرف پولیس افسر کو فیصلے کے خلاف 30 روز میں اپیل کا حق دے دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں