میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیبلشمنٹ سے سمجھوتے کے سوال پر بلاول ناراض، پیپلزپارٹی اپنی شرائط پر نواز لیگ کو ووٹ دے گی، بلاول بھٹو

اسٹیبلشمنٹ سے سمجھوتے کے سوال پر بلاول ناراض، پیپلزپارٹی اپنی شرائط پر نواز لیگ کو ووٹ دے گی، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیئرمین پیپلزپارٹی و سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری صحافی کے اسٹیبلشمنٹ سے سمجھوتے کے سوال پر ناراض ہو گئے۔ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ وہ شخص جو پاکستان کے آئین کا بانی ہے اس کو عدالت سے انصاف ملے گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ چیف جسٹس نے خود کہا ہے کہ یہ موقع ادارے پر لگے داغ کو دھونے کا ہے، جو انصاف بیٹی اور اس کے والد کو نہ مل سکا، امید ہے نواسے کو ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو اپنی شرائط پر ووٹ دیں گے، حکومت سازی میں دیر کرنے سے جمہوریت کا نقصان ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہے، ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ سمیت تمام سیاستداں حکومت میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے سمجھوتے کرتے ہیں؟بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں کہ میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سمجھوتہ کر رہا ہوں، آپ نے نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا پر بغیر ثبوت مجھ پر الزام لگایا کہ میں سودا کر رہا ہوں، اگر آپ کے پاس ثبوت ہیں تو بتائیں میں کون سا سودا کر رہا ہوں، جب آپ جرنلزم کرتے ہیں تو جرنلزم کیاصولوں پر کھڑے ہونا چاہیے، اگر مولانا یا کوئی اور کوئی بات کرتا ہے تو آپ ان سے پوچھیں، مجھ پر الزام لگانے سے پہلے آپ ثبوت پیش کریں، اگر میری ملاقات ہوئی بھی ہے، تو اس میں جمہوریت یاآئین کی بات کر رہا تھا یا اپنی بات؟ اگر آپ یہ الزام لگا رہے ہیں تو براہِ مہربانی ثبوت لے کر آئیں، مجھے آپ سے یہ امید نہیں تھی کہ بغیر ثبوت مجھ پر الزام لگائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر عوام نے کسی ایک جماعت کو اکثریت نہیں دی، عوام نے ایسا فیصلہ دیا ہے جس پر مجبورا تمام اسٹیک ہولڈرز کو اتفاقِ رائے بنانا پڑے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو نظام بچانے کے لیے مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہو گا، اگر مجھے ن لیگ کو ووٹ دینا ہے تو اپنی شرائط پر دوں گا، ڈائیلاگ میں سست روی کا نقصان پاکستان اور جمہوریت کا ہو رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں