میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رامسوامی میں غیرقانونی تعمیر ات پرعدالت برہم

رامسوامی میں غیرقانونی تعمیر ات پرعدالت برہم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے رامسوامی میں 60 گز کے پلاٹ پر غیر قانونی طور پر 6 منزلہ عمارت کی تعمیر کے خلاف درخواست پر ایس بی سی اے کے متعلقہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو طلب کرلیا۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں 60 گز کے پلاٹ پر 6 منزلہ غیر قانونی عمارت کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈووکیٹ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے 24 اپریل 2022 کو خطرناک عمارت منہدم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تاحال عدالتی احکامات کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا۔سندھ ہائی کورٹ نے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایس بی سی اے پر اظہار برہمی کیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام 27 فروری کو پیش ہو کر بتائیں عمارت کیوں نہیں گرائی گئی؟درخواست گزار وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ چھوٹے پلاٹ پر عمارت کی تعمیر نے پڑوسیوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔اطراف کے گھروں میں دراڑیں پڑناشروع ہوگئیں۔شہری محمد سلیم نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ۔درخواست گزار وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ درخواستیں دینے کے باوجود ایس بی سی اے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا۔عدالت نے 27 فروری کو ایس بی سی اے کے متعلقہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو طلب کرلیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں