23ہزار 456پاکستانی بیرون ملک قید ہونے کا انکشاف
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا چیئرمین ولید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں 23 ہزار 456 پاکستانی بیرون ملک قید ہونے کا انکشاف ہوا۔وزارت خارجہ نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کردیں، چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ سعودی عرب میں 12ہزار 156پاکستانی قیدی ہیں، قطر میں 338پاکستانی قیدی ہیں، 5ہزار 292پاکستانی یو اے ای میں قید ہیں، عراق میں 519قیدی ہیں۔وزارت خارجہ حکام نے بتایا کہ 15ہزار 587 قیدی سزایافتہ ہیں، 7ہزار 869 پاکستانی قیدی انڈر ٹرائل ہیں، بحرین میں ساڑھے چار سو پاکستانی قیدی ہیں۔