میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلستان جوہر، بچوں کی لڑائی میں یو سی چیئرمین قتل

گلستان جوہر، بچوں کی لڑائی میں یو سی چیئرمین قتل

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بچوں کی لڑائی پر ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے یوسی چیئرمین جاں بحق ہوگیا، مقتول صابر مگسی گلستان جوہر یو سی 9 کا منتخب چیئرمین تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9بھٹائی آباد میں 2 گروپوں میں فائرنگ ہوئی ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوگئے۔دونوں گروپوں میں جھگڑابچوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے ہوا، مقتول کی شناخت صابر مگسی کے نام سے ہوئی، جو گلستان جوہر یو سی 9 کا منتخب چیئرمین تھا۔مقتول صابر مگسی 2 بچوں کا باپ تھا اور پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا جبکہ اس کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔کونسلر یوسی 9شوکت نظیر نے بتایا کہ واقع سے کچھ دیر قابل مقتول میرے ساتھ تھا، مقتول کو گردن میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی، تدفین کے بعد قانونی کارروائی کریں گے۔،شوکت نظیر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ بچوں کی لڑائی کے دوران پیش آیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں