میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مخالف امیدواروں کو کامیابی ووٹ پر نہیں نوٹ سے ملی ،صدرالدین راشدی

مخالف امیدواروں کو کامیابی ووٹ پر نہیں نوٹ سے ملی ،صدرالدین راشدی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے مورو کے قریب نیشنل ہائی وے روڈ سدھو جہ مقام پر انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی جلسے میں شریک عوامی جم غفیر سے مسلم لیگ فنکشنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صدر صدر الدین راشدی نے کہا کہ ہمارے مخالفین کا کوئی امیدوار جیتا ہوا نہیں ہے یہ ووٹ پر نہیں نوٹ سے جیتے ہیں ،میگا ریکنگ کا کیس ہے اس لیے میگا کمیٹی بنائی جائے ،ہم پہلے بھی سپریم کورٹ سے مطالبہ کر چکے ہیں ، آج پھر یہ مطالبہ کرتے ہیں وہ اس معاملے کو دیکھیں ،عوام سڑکوں پر کیوں آرہی ہے کیوں کہ ان کو پتہ چل گیا ہے ان کا ووٹ نوٹ پر چلا گیا ہے، 23 تاریخ کو کراچی میں میٹنگ ہے ، اس میٹنگ میں آئندہ کا لائحہ عمل واضع کیا جائیگا ،آج مورو میں عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے ، یہ خواب نہیں ہے یہ عوام ہے ، احتجاجی دھرنیسے ڈاکٹر راشد محمود سومرو ،سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی ،مسرور جتوئی ایاز لطیف پلیجو ، لیاقت جتوئی، سندھ ترقی پسندپارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی، سردار عبدالرحیم و دیگر نے بھی خطاب کیا ، مقررین کا کہنا تھا کہ محترمہ بنظیر بھٹو کا قتل کس نے کیا سب کو علم ہے سب معصوم بنے پھرتے ہیں ایسے مینڈٹ کو سندھ کی باشعورعوام نے دھرنے میں آکر مسترد کردیا ، یہ پیپلزپارٹی نہیں زرداری لیگ ہے ، ڈی آروز اور آر او سے بدترین دھاندلی کروائی گئی ،چند سیاستدانوں کو خوش کرنے کے لیے الیکشن کروائے ، الیکشن کے دن موبائل اس لئے بند کئے تاکہ دھاندلی کی جائے ایسے دھاندلی زدہ الیکشن سے بہتر تھا کہ انتخابات نہ کرواتے ، ہم بوگس انتخابات کو کسی صورت نہیں مانتے ،جلسہ میں جی ڈی اے کے مرکزی جنرل سیکریٹری صفدر عباسی نے اعلان کیا کہ ہمارا اگلا احتجاج 26 تاریخ کو بدین میں ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں