میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آڈیو لیکس؛ بار کونسلز کا جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ

آڈیو لیکس؛ بار کونسلز کا جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

آڈیو لیکس کے معاملے میں تمام بار کونسلز نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آڈیو لیکس کے معاملے میں پاکستان بار کونسل کی زیر قیادت بار کونسلز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل حسن رضاپاشا نے پریس کانفرنس کی۔حسن رضا نے بتایا کہ ہمارے مطالبے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے کوئی جواب نہیں دیا، تمام بار کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پاکستان بار کونسل اور صوبائی بار کونسلز جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گئی۔انہوں ںے کہا کہ ہم نے آڈیو لیکس واقعہ پر پریس ریلیز جاری کی تھی، چیف جسٹس سے مطالبہ کیا تھا اگرآڈیو جھوٹی ہے تو پس پردہ کرداروں کے خلاف کارروائی کی جائے لیکن اگر آڈیو لیکس سچ ہیں تو ملوث کرداروں کے خلاف کارروائی کی جائے مگر نہ سپریم کورٹ نے کوئی جواب دیا نہ ہی رجسٹرار آفس نے کوئی رائے دی۔انہوں نے کہا کہ یہ ہنگامی میٹنگ بلائی گئی جس میں طے کیا گیا ہے کہ تمام بار کونسل سپریم کورٹ کے جج کے خلاف اپنے اپنے ریفرنس فائل کریں گی، یہ بار کی منشا اور عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ ہے۔پاکستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا نے کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ کریں گے کہ سینئر جج قاضی فائز عیسی کے خلاف دائر اپیل بھی واپس لی جائے، وہ درخواست صرف فاضل جج کو دباؤ میں لانے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں