میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی پر سلیم ذکی کی املاک چھپانے کا الزام

ذیشان ذکی پر سلیم ذکی کی املاک چھپانے کا الزام

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ بلڈرزاینڈ ڈیولپرز کے بانی سلیم ذکی کی املاک کی دستاویزات ذیشان ذکی نے والدہ، بھائیوں سے چھپا دیں، سلیم ذکی کی علالت کے دوران ذیشان ذکی کی جانب سے دستاویزات پر انگوٹھوں کے نشانات لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے بانی ، معروف کاروبار ی شخصیت سلیم ذکی نے کئی برس کے کاروبار کے دوران بے شمار رہائشی و کمرشل اسکیمیں تعمیر کیں، وسیع کاروبار کے باعث سلیم ذکی 60 سے زیادہ بینک اکائونٹس ، زمینوں ، پلاٹس اور دیگر املاک کے مالک تھے،سلیم ذکی کی املاک کی تقسیم نہ ہونے کے باعث سلیم ذکی کی دوسری اہلیہ نسیمہ خاتون، بیٹوں احسن سلیم اور محسن سلیم نے سندھ ہائی کورٹ میں املاک کا حصہ لینے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں نسیمہ خاتون ، محسن سلیم اور احسن سلیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ صائمہ بلڈرز کے بانی سلیم ذکی کی املاک پر تینوں بیٹوں محسن سلیم ذکی، احسن سلیم ذکی اور ذیشان ذکی کا برابر حق ہے اور تینوں سلیم ذکی کی املاک سنبھالنے کا حق رکھتے ہیں، معروف کاروباری شخصیت سلیم ذکی 11 نومبر 2018 کو فوت ہوگئے، غسل کے دوران احسن سلیم ذکی نے دیکھا کہ سلیم ذکی کے انگوٹھے پر سیاہی لگی ہوئی تھی، جبکہ ذیشان ذکی نے سلیم ذکی کی وفات سے ایک دن پہلے رجسٹرار کو طلب کرکے کئی دستاویزات پرسلیم ذکی سے انگوٹھے کے نشانات لگوائے جب وہ شدید علیل اور بے ہوش تھے۔ سلیم ذکی کی بیوہ نسیمہ خاتون، بیٹوں محسن سلیم ذکی اور احسن سلیم ذکی مکمل طور پر لاعلم ہیں کہ وہ کون سی دستاویزات تھیں جن پر سلیم ذکی کے بے ہوشی کی حالت میں انگوٹھے کے نشانات لگوائے گئے۔ اس لیے عدالت حکم جاری کرے کہ ذیشان ذکی وہ دستاویزات عدالت میں سامنے لائے جو دستاویزات وہ اپنے پاس چھپائے ہوئے ہیں اور عدالت وہ دستاویزات رد کرنے کا حکم جاری کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں