میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات کراچی ،گریڈ 18 کے افسر کاشف خان نے ادارے کو ہائی جیک کرلیا

ادارہ ترقیات کراچی ،گریڈ 18 کے افسر کاشف خان نے ادارے کو ہائی جیک کرلیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) ادارہ ترقیات کراچی او پی ایس کیساتھ دوہرے عہدوں پر فائز، ممبر فنانس اور ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ گریڈ 18 کے افسر کاشف خان نے ادارے کو ہائی جیک کرلیا، امپورٹڈ درآمد شدہ افسر کی بیک وقت دو اہم ترین سیٹوں پر تعیناتی نے سندھ حکومت کے بڑے بادشاہ و بازیگروں کے کردار پر سوالات اٹھادیے۔ واضح رہے کہ مزکورہ دونوں عہدے گریڈ 19 کے ہیں، جبکہ کاشف خان گریڈ 18 کے افسر ہونے کیساتھ برآمد شدہ چہیتے منظور نظر افسر ہیں۔ موصوف کی تعیناتی ایک جانب معزز اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ کے فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی اور حکم عدولی ہے تو دوسری طرف محکمہ جاتی بائی لاز سے بھی انحراف ہے۔انتہائی باوثوق و با اعتماد اندرونی محکمہ جاتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق موصوف سندھ حکومت کے منظور نظر کھلاڑی وزیر کے معتمد خاص ہیں اور مخصوص احداف کو لیکر میدان کار زار میں اتارے گئے ہیں، انکی تعیناتی عدالتی و ریاستی و محکمہ جاتی قوانین سے بڑھ کر ہے ممبر فنانس و ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ محمد کاشف خان نہ صرف خود کو کسی کے سامنے جواب دہ تصور کرتے ہیں بلکہ سرکاری محکمے کو موصوف نے اپنی نجی کمپنی بنا رکھا ہے، اپنی مرضی کے اوقات کار سیٹ کررکھے ہیں، موصوف دوپہر1 بجے کے بعد دفتر کی یاترا کرتے ہیں۔ ادھر یاد رہے کہ کئی دیگر افسران بھی ادارے کو اپنی ذاتی نجی کمپنی کے طور پر لیتے ہوئے من پسند وقت پر آفس آدھمکتے ہیں، اس حوالے سے یاد رہے کہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ نے سختی سے وقت کی پابندی کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں، مگر بگڑی عادت ادارے کو ذاتی ملکیت سمجھنے والے سرکاری محکمے سمیت ریاستی رٹ کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ ادارے کی لٹیا ڈبونے پر کمر بستہ ہیں۔محکمے کے بگڑے افسران نہ صرف محکمہ جاتی نظم و نسق کے در پے ہیں بلکہ بائی لاز بھی پامال کررہے ہیں جس کے سبب ادارے کی ساکھ اور وجود پر سوالات اٹھ رہے ہیں، بگڑے افسران کے ہیرو و سرپرست کاشف خان کہلاتے ہیں۔ ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ موصوف مبینہ طور پر لین دین، وصولیوں کے بادشاہ و بازیگر کھلاڑی ہیں۔ ذرائعمطابق اوپر والوں کا ہاتھ اور ساتھ کاشف خان کیلئے حاضر رہتا ہے، موصوف کیلئے اشارہ گرین سگنل پر جیسے آکر رک گیا ہو، موصوف کا برملا اظہار و اعتراف ہے کہ تعلقات و رسائی اعلیٰ ایوانوں تک ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں