میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متحدہ لندن کی 18 مارچ کو شہر قائد میں سیاسی انٹری دینے کی تیاری

متحدہ لندن کی 18 مارچ کو شہر قائد میں سیاسی انٹری دینے کی تیاری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ :شعیب مختار) متحدہ لندن نے شہر قائد میں 18 مارچ کو سیاسی انٹری دینے کے لیے پر تولنا شروع کر دیئے بانی متحدہ کو برطانیہ کی عدالت کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے بعد مختلف علاقوں میں وال چاکنگ کا آغاز کر دیا گیا حساس ادارے متحرک ہو گئے ملک دشمن عناصر کی کڑی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی.تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں بانی متحدہ کو برطانیہ کی عدالت کی جانب سے بڑا ریلیف ملنے کے بعد طویل عرصے سے سیاست سے لاتعلق زیر زمین متحدہ لندن کے کارکنان ایک بار پھر اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے سرگرم ہو چکے ہیں رات گئے کراچی سمیت مختلف شہروں میں ان کی جانب سے وال چاکنگ کی گئی ہے جس میں "ویلکم پیر صاحب اور مہاجر قوم کو فتح مبارک” کے نعرے درج ہیں .متحدہ لندن کی جانب سے 18 مارچ کو ملک بھر میں پارٹی کا 38واں یوم تاسیس بھی منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی اطلاعات موصول ہونے پر حساس اداروں نے مورچے سنبھال لیے ہیں کسی بھی فرد کے بانی متحدہ یا متحدہ لندن سے تانے بانے جڑنے پر نہ صرف اسے حراست میں لیا جائے گا بلکہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت اس کیخلاف مقدمات قائم کیے جائیں گے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں