میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو مارچ کرنے سے پہلے شہریوں کو تحفظ دیں، راجہ اظہر

بلاول بھٹو مارچ کرنے سے پہلے شہریوں کو تحفظ دیں، راجہ اظہر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو مارچ کرنے سے پہلے اپنے شہریوں کو تحفظ دیں۔کورنگی کازوے ڈکیتی واقعے سے متعلق اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے راجہ اظہر نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے شہر میں ڈاکو راج نافذ ہوگیا لیکن گورنر راج نافذ نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کیلئے بے تحاشہ مطالبات کیے مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے کہاکہ کازوے پر 100 سے زائد لوگوں کو لوٹا گیا جبکہ پولیس جائے وقوعہ پر کہیں نظر نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری مارچ کرنے سے پہلے اپنے شہریوں کو تحفظ دیں، شہریوں کو قاتلوں ڈکیتوں سے بچائیں پھر مہنگائی کا رونا روئیں۔ راجہ اظہر نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو پولیس گردی اور ڈکیت گردی کیخلاف اب نکلنا ہوگا، وزیر اعلی سندھ اور آصف زرداری کو بتائیں گئے اب ان کا نہیں عوام کا راج چلے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں