میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ڈاکوراج قائم ، تین شہریوں کو گولی ماردی

کراچی میں ڈاکوراج قائم ، تین شہریوں کو گولی ماردی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

نیو کراچی پرانا گولیمار اور بلدیہ میں ڈاکوؤں نے تین شہریوں کو گولی ماردی عوامی کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی ففٹی کرنیولے دواسٹریٹ کرمنلز ،اتحاد ٹاؤن، مبینہ ٹاؤ ن، لانڈھی سے پولیس نے 7ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا اورنگی گلشن بہار میں جھگڑے میں تین افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پرانا گولیمار تھانہ رضویہ کے عقب میں ڈاکوں نے چھ شہریوں کو لوٹ لیا مزاحمت پر فائرنگ کرکے 27 سالہ نوجوانعبدالجبار ولد جمشید خان کو زخمی کردیا نیوکراچی صبا سنیما کے قریب ڈاکوں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر 30سالہ نوجوان محمد امین ولد محمد لطیف کو فائرنگ ا کرکے زخمی کردیا بلدیہ خیبر چوک کے قریب ڈاکوں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر روزی خان کو خنجر گھونپ کر زخمی کردیا عوامی کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث دو اسٹریٹ کرمنلز ایان اور کاشان اکو گرفتار کرلیا دونوں ملزمان شہری کو لوٹ رہے تھے ملزمان سے دو بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول موبائل فونز اور چھینی ہوئی رقم اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے مبینہ ٹاو ن پولیس نے اسٹریٹ کریمنل صادق کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چار قیمتی موبائل فونز برآمداتحاد ٹاو ن پولیس نے پاکستان چوک سے اسٹریٹ کریمنل عبید اللہ شاہ ولد سید جلال شاہ کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل نمبر KJA.7871 میکر یونائیٹڈ ماڈل 2016 برآمد کرلی لانڈھی کی پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر توفیق ولد وحید خان کو گرفتار کرکے مسروقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی سائٹ بی پولیس نے گشت غنی چورنگی سے منشیات فروش اسداللہ ولد شاد اللہ کو گرفتار کرلیا اورنگی گلشن بہار سیکٹر 16اتحاد ٹان مکان 1265مین جھگڑے کے دوران تین افراد حمید الرحمن ، سیف عالم اور حسن علی زخمی ہوگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں