میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انور منصور کو عدلیہ پر الزام لگا نے پر استعفیٰ دینا پڑا، علی ظفر

انور منصور کو عدلیہ پر الزام لگا نے پر استعفیٰ دینا پڑا، علی ظفر

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

ماہر قانون علی ظفر نے کہا ہے کہ انور منصور نے سماعت کے دوران عدلیہ پر الزام لگایا جس پر انہیں استعفیٰ دینا پڑا۔ انہوں نے انور منصور خان کے اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے متعلق نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انور منصور نے جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس کے خلاف کیس میں عدلیہ مخالف دلائل دیئے تھے ۔ ما ہر قانون علی ظفر نے کہا کہ انور منصور کے استعفیٰ دینے کی وجہ سماعت کے دوران عدلیہ پر الزام لگانا ہے ۔بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ انور منصور کا استعفیٰ دینا کوئی نئی بات نہیں پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز انور منصور خان نے اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، انہوں نے اپنا تحریری استعفیٰ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو منظوری کے لیے بھیجا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں